• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس کونفری کی کمی کاسامنا،راولپنڈی ڈویژن میں تین سو اہلکار کم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس کونفری کی شدیدکمی کاسامناہے پانچ ریلوے تھانوں اور13چوکیوں کے لئے صرف پانچ سواہل کاردستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس راولپنڈی ڈویژن کے پانچ تھانوں راولپنڈی ،لالہ موسیٰ،سرگودھا،کندیاں اورحویلیاں ،جب کہ گوجرخان ،جہلم ،کھاریاں کینٹ ،منڈی بہاؤالدین ،ملک وال، خوشاب ،میانوالی ،دواؤدخیل،ماڑی انڈس،چکوال ، ٹیکسلا،گولڑہ ،اورہری پورہزارہ میں واقع تیرہ چوکیوں میں منظورشدہ نفری نہیں ہے اورراولپنڈی ڈویژن ریلوے پولیس کومجموعی طورپرتین سواہل کاروں کی کمی کاسامناہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ریلوے پولیس کے ملازمین کی تنخواہیں پنجاب اوراسلام آبادپولیس کے مقابلے میں بہت کم ہیں اوراس سلسلے میں حکومتی اعلانات کے باوجودتنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔ریلوے پولیس کے ملازمین کامؤقف ہے کہ 2012سے ان کی تنخواہوں میں دیگرپولیس کی طرح اضافہ نہیں ہوسکاجس کے باعث اس وقت تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق آچکاہے ریلوے پولیس کے سب انسپکٹرکی تنخواہ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرسے تقریباًبارہ ہزارروپے ماہانہ اوراسلام آبادپولیس کے سب انسپکٹرسے تقریباًبائیس ہزار روپے کم ہے ۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کوبھی نظراندازکردیاگیاہے جس پرریلوے پولیس کے ایک ایس پی نے لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائرکرکھی ہے۔
تازہ ترین