• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زمین کی چند دلچسپ خصوصیات

نظام شمسی میں صرف زمین ہی وہ واحد سیارہ ہے، جہاں پانی اور جاندار دونوں پائے جاتے ہیں۔ یہ ہی وہ عناصر ہیں جو اس سیارے کو باقی تمام سیاروں سے مختلف اور خاص بنا دیتے ہیں۔ یہ نظام شمسی کا تیسرا سیارہ ہے۔ اسی وجہ سے یہاں انسانی زندگی کے لیے حرارت اور روشنی کی بالکل مناسب مقدار ملتی ہے۔ اگر زمین سورج سے تھوڑا مزید قربب ہو جائے، تو سورج کی تپش میں اور اگر تھوڑی دور ہو جائے تو سردی میں اضافہ کا باعث بن جائے گی، جس سے اس پر زندگی ناممکن ہوجاتی۔ 

سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے تمام سیارے خود بھی گھومتے ہیں۔ اگر ٹارچ کی روشی میں ایک گلوب کو گھمائیں تو پتہ چل جائے گا کہ جب زمین گھومتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔ اگرچہ ماہر فلکیات کا خیال ہے کہ کائنات میں موجود لاکھوں ستارے سیاروں کے خاندان سے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی دوسرا نظام شمسی دریافت نہیں ہوا۔

تازہ ترین