• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکیوں کے خاتمے سے ہی آبنائے ہرمز میں محفوظ راہداری ممکن ہو گی، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے خاتمے سے ہی آبنائے ہرمز میں محفوظ راہداری ممکن ہو گی۔ 

امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نکالنے کے آپریشن روکنے کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے پاسداران انقلاب بحریہ کا پہلا ردعمل جاری ہوا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی خطرے کے خاتمے اور نئے طریقہ کار کے ساتھ آبنائے ہرمز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

  ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ ایرانی نے ضوابط کا احترام کرنے پر بحری جہازوں کے مالکان اور کپتانوں کا شکریہ ادا کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے اپنے بیان میں نیا طریقہ کار واضح نہیں کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید