• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ پر حملے کی جائزہ رپورٹ حکام کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس ڈنر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی جائزہ رپورٹ حکام کے حوالے کردی گئی۔

امریکی صدارتی محل میں منعقدہ ڈنر میں ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران سے امریکی اور اسرائیلی جنگ پر احتجاج تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے صدر ٹرمپ پر حملے سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ حکام کے حوالے کردی ہے۔

انٹیلی جنس اینڈ اینالیسز ونگ کی رپورٹ کے مطابق ملزم ’کول ایلن‘ کا مزاج سیاسی و سماجی معاملات پر شکایتوں والا تھا، لیکن ایران امریکا جنگ نے وائٹ ہاؤس ڈنر حملے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملزم کی سوشل میڈیا پوسٹس کے جائزے میں پتہ چلا کہ وہ جنگ چھیڑنے کے امریکی اقدام پر تنقید کرتا تھا۔

استغاثہ نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزم ایلن صدر ٹرمپ سے سیاسی مخالفت رکھتا تھا اور حکومتی پالیسیوں کے ان فیصلوں کے خلاف جدوجہد کے عزائم رکھتا تھا، جنہیں وہ غلط سمجھتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید