• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑے پیمانے پر حملے ہوں گے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو امریکی آپریشن ختم ہوجائے گا، ٹرمپ - فوٹو: فائل
ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو امریکی آپریشن ختم ہوجائے گا، ٹرمپ - فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر حملوں کی دھمکی دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو امریکی آپریشن ختم ہوجائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے پر راضی ہوا تو آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے معاہدہ قبول نہیں کیا تو بڑے پیمانے پر حملے کریں گے۔ ایران پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور طاقتور ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید