• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و بدسلوکی پر پولیس افسران معطل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی پر پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او وومن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان تھانہ ندیم حیدر کو معطل کر دیا گیا۔ 

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ خواتین کے احترام اور حقوق کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید