اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کا فیصلہ معطل کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 3 مارچ کو این سی سی آئی اے کے ملازمین کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم چیف جسٹس اسلام آباد کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کرلیا۔