• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کھڑکیاں بڑھائیں، گھر کی شان

ایک خوبصورت گھر ہر انسان کی دیرینہ خواہشات میں شامل ہے ۔روشنی کامناسب انتظام، ہوادار اور تازگی کا بھرپور احساس لیے گھر کی تعمیر کا ارادہ ہر انسان رکھتا ہے اور انہی خواہشات کی تکمیل کے لیے گھر میں کھڑکی دروازوں کی تعمیر کروائی جاتی ہےکھڑکی دروازوںکے ذریعے جہاں روشنی کا انتظام کیا جاتا ہےوہیں ہوا کی آمدورفت کو بھی ممکن بنایا جاتا ہے ۔ تاہم آج کے دور میں کھڑکی دروازے کی تعمیرروشنی اور ہوا کے مناسب گزرکے پیش نظر ہی گھر کی خوبصورتی بڑھانے کی غرض سے بھی تعمیر کروائی جانے لگی ہے ہم اپنے گزشتہ مضمون میں سلائیڈنگ دروازوں کی تعمیرکاذکر کرچکے ہیںتو کیوں نہ آج کھڑکیوں کاے بارے میں کچھ کہا جائے۔۔ ہمارے قاری کو پتا ہونا چاہیے کہ ان دنوں ٹرینڈ میں کیا ان ہے کیا آؤٹ تو آئیے آج کچھ بات کرلیتے ہیں دن بھر روشنی کا انتظام کرنے والی، مزاج کوخوشگوار احساس دینے والی اور ہوا کےداخلے سے پاکیزہ سا ماحول قائم کرنے والی کھڑکیوںکی جن کی موجودگی آپ کو ڈھیروں فوائد تو دے گی ساتھ ہی آپ کے گھر کو ایک حسین اور خوبصورت جنت جیسے منظر میں بھی تبدیل کردے گی ۔

اوریل ونڈو

اوریل ونڈو اسٹائل ماضی میں حویلیوں میں زیادہ مقبول تھا حویلی کے بیرونی حصے پر بنی کھڑکی جسے پاکستان سمیت تمام براعظم ایشیا کو جھروکوں کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔یہ جھروکے مالک اور گھر کی تعمیر دونوں کے لیےبڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔اوریل ونڈو گھر کے فرسٹ فلو پر بیرونی حصے میں بنوائے جاتے ہیں ۔ان جھروکون سے متعلق تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حویلیوں میں موجود جھروکے اور کھڑکیوں کی تعداد گھرکے مالک کی دولتمندی کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔یہ اسٹائل ان دنوں گھروں کے لیے خاصا مقبول ہے جو کسی بھی مٹیریل کے ساتھ گھر کے بیرونی حصے پر تعمیر کروائی جاسکتی ہے ۔

گارڈن سے منسلک کھڑکیاں

ان دنوںآؤٹ ڈور انٹرٹینمنٹ ایریا تو جدید تعمیر میں خاصا مقبول ہے ۔تاہم 2018میں گارڈن سے منسلک کھڑکیوں کی تعمیر بھی خاصی شہرت پارہی ہے مغرب کا یہ اسٹائل مشرق میں قبول کیا جانے لگا ہے یہ کھڑکیاں گارڈن سے منسلک کرتے ہوئے گھر کے بیرونی حصے کی جانب گراؤنڈ فلور پر تعمیر کروائی جاتی ہیںپھولوں اور پتوں کی خوشبو سے لبریز ہوا جب گھر کے اندر داخل ہوتی ہے تو مکینوں پر بہت اچھاتاثر قائم کرتی ہے ان کھڑکیوں میں شیشوں کا استعمال زیادہ سود مند ثابت ہوتا ہے تاکہ باغ اور اسکے اطراف کا دلکش نظارہ آپ سمیت آپ کے مہمانوں کوبھی دیکھنے کو ملے۔ اب اگر آپکا گھر اتنا وسیع ہے کہ اس میں باغ بھی موجود ہے تو بس آج ہی اپنے گھر کے اس حصے کی دیواریں ہٹا کر ساری جگہ میں شیشے کی کھڑکیاں اور دروازے بنا دیںاور قدرتی خوبصورتی کالطف اٹھائیں۔

کھڑکیاں بڑھائیں، گھر کی شان

شٹر ونڈو

اینٹرنس گھر کی وہ جگہ ہے جس کا استعمال گھر کے مکینوں سے لے کر مہمانوں میں بھی زیادہ کیا جاتا ہے یہ آپ کو ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے کا سامانمہیا کرتی ہے اینٹرنس سیڑھیوں کے نیچے مرکزی دروازے کے بالکل سامنے کہیں بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے اس جگہ کو روشن اور ہوادار بنانے کے لئے شٹر ونڈو کا استعمال خاصا مفید ہے اس سے نہ صرف آپ کی راہداری خوبصورت اور روشن ہو سکتی ہے بلکہ اس سے آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور آپ اس ونڈو میں بیٹھنے کی خوبصورت جگہ کا بھی انتظام کر سکتے ہیں۔

فکسڈ ونڈو

یہ کھڑکیوں کھولنے اوربند کرنے کی ٹینشن سے آزاد ہوتی ہیں۔ انھیں سمجھ بوجھ کے بعد گھر کے ان حصوں میں بنوایا جاتاہے۔ جہاں تبدیلی کی گنجائش ذرا کم ہو ان کھڑکیوں سے روشنی کا انتظام عام کھڑکیوںکی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے میسر ہوتا ہے۔یہ لکڑی اایلومینیم کے فریم میں شیشے کے ساتھ جڑئی ہوتی ہیں جنھیں گھر کے کسی بھی حصے میں لگا کر مہمانوں سے داد وصول کی جاسکتی ہے۔

بلیک ونڈو

سیاہ کھڑکیوں کا انتخاب آپ کے گھر کو مغربی انداز سے نوازے گا یہ کھڑکیاں ایلومینیم کے فریم کےساتھ کالے شیشے کے ساتھ تیار کی جاتی ہیںان کا استعمال بطور آرائش گھر کے بیرونی حصوں کی دیواروں پر زیادہ کیا جاتا ہے اسی سے ایک طرف روشنی اور ہواداری کا مقصد پور اکرنا ہوتا ہے تو دوسری طرف اندر بیٹھ کر بیرونی مناظر کا لطف اٹھانے کی خواہش پوری کرنا۔

دلکشی سے بھرپور کھڑکیاں

کھڑکیوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان پر شیشوں کے بجائے وال پیپر کا استعمال بھی خوبصورتی کے ساتھ کیا جانے لگا ہے جواپنےدلکش ڈیزائن سے مزین کالمی کھڑکیوں سا انداز لیے ہوتاہے۔ساتھ ہی یہ اسٹائل گھر کے کسی بھی حصے یاکسی بھی کمرے کی رونق کو دوبالا کرنےکی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

تازہ ترین