• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 اسٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چائلڈ عالمی فٹ بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد ماسکو سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ اور چیئرمین مسلم ہینڈلحت حسنین کے علاوہ دیگر سماجی کارکنوں، کھلاڑیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں سلور میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے وزیراعظم اور صدر پاکستان سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔ مسلم ہینڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی مختلف جگہوں سے ان کھلاڑیوں کو اکٹھا کرکے عالمی کپ میں شرکت کے لئے لے کر گئے۔

ٹیم کے کوچ محمد رشید نے کہا کہ ہم مسلم ہینڈ کے بہت شکر گزار ہیں ، انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ۔ہماری ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور آئندہ عالمی کپ میں کھلاڑیوں کی اس سے بھی بہتر کارکردگی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب محمد رشید نے بتایاکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں جتنے دوسرے ممالک کی ٹیموں کے پاس ہوتے ہیں پھر بھی ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم کے کپتان عبداللہ نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلی مگر بد قسمتی سے فائنل ازبکستان سے پنلٹی ککس پر ہار گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تین ماہ تک دن رات بہت پریکٹس کی اور قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ رہیں۔

تازہ ترین