• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




بحری سفر کیلئے جہاز اور کشتیاں تو ماضی کا قصہ ہوئیں کیونکہ اب پانی پر تیرتاہوا شہر بھی تیار کیا جا رہا ہے جو ہر لحاظ سے مختلف ہے۔

پانی پر جہاز ہی نہیں اب پورا شہر تیرے گا

بحرالکاہل پر دنیا اورپہلا انسانوں کا تعمیر کردہ تیرتا ہوا شہر تکمیل کیا جائے گا جو جدید ترین سہولیات سے مزین ہو گا ۔

پچاس ملین ڈالر لاگت کے اس پروجیکٹ کے تحت 3سو مکان ابتدائی طور پر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ یہ شہر کسی حکومت یا ملک کے زیرِ اثر نہیں ہو گا بلکہ یہاں اپنی حکومت ، یہاں تک کہ اپنی کرپٹوکرنسی استعمال کی جائے گی۔

ایک تخلیقی کمپنی کے اس پروجیکٹ کے تحت کئی میل لمبے پانی پر تیرتے شہر میں دفاتر، ہوٹلزاور گھروں سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی جو2020 تک مکمل ہو جائے گا۔

پانی پر جہاز ہی نہیں اب پورا شہر تیرے گا

اس شہر سے دنیا کا رابطہ قائم رکھنے کیلئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔یہ انٹرنیٹ اوربجلی سے لے کرشاپنگ سینٹرز،ڈسپنسری اور پارکس کی سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس دلکش شہر میں رہائش کی تمام تر سہولیات موجود ہونگی اور سمندر پر رہنے کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے گا۔

تازہ ترین