کراچی (جنگ نیوز) مشاہد حسین اور چوہدری شجاعت (ڈمیز) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے اکھاڑے میں مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں خاندانوں کی روایتی دشمنی کا انوکھا اظہار بھی ناظرین کو دکھایا جائے گا۔ شو کے دوران مشاہد حسین (ڈمی) کا کہنا تھا کہ میں (ق) لیگ کے پاس اور (ن ) لیگ کے ساتھ ہوں۔ ڈمی میوزم سے عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرو بختیار میرے لئے خسرو جان ادا ہے۔ پروگرام کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”مچھر پہلوان کے چرچے نگر نگر،ٹھنڈے میٹھے دودھیا پانی کی نہریں، سو فیصد لٹریسی ریٹ کا پاکستانی علاقہ اور فوک گیت سانول کی زبانی“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔