ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین ،پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری نےپنجاب میں اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں ، طلباء کے حقوق کی خلاف ورزی اور سرکاری سکولوں میں ہیڈز کی خالی اسامیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط ارسال کر دیا ،خط میں پنجاب میں تعلیمی صورت حال کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔