• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیورو رپورٹ)جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی جانب سے میونسپل اور اینٹی انکروچمنٹ عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر سرویچ ثناء اللہ مہر، لیاقت چنہ ودیگر نے کی، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ میونسپل ،ریونیو اور اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو جواز بناتے ہوئے سائیٹ ایریا کے علاقے میں شکارپور روڈ پر جسقم رہنماء غلام نبی گھانگھرو کی دکانوں کو مسمار کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں عوام کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔
تازہ ترین