• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹی پہاڑی کی سڑک پر پتھر گرنے سے حادثات معمول بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد اور منگھوپیر ، اورنگی ٹاؤن کو ملانے والی سڑک کٹی پہاڑی کے مقام پرپتھر گرنے سے اکثر بند اورحادثات کا سبب بن رہی ہے یہاں سے گزرنے والوں اور قریبی آبادیوں میں رہائش پذیر مکینوں نے بتایاکہ پتھر گرنے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لیکن اب تک ضلعی انتظامیہ یا کسی بلدیاتی ادارے کی جانب سے نوٹس نہیں لیا جارہا لوگوں کا کہنا تھا کہ استعمال کے لیے بعض افراد کی جانب سے پہاڑ توڑنے کے باعث یہ صورتحال پیداہورہی ہے مکینوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری نوٹس لے ورنہ گرنے والے پتھر کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین