گھوٹکی(نامہ نگار) نیشنل ہائی وے گھوٹکی پر واقعہ مقامی کاٹن فیکٹری میں صبح گیارہ بجے کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری میں موجود ہزاروں من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی آگ لگنے کے بعد سکھر ، پنوعاقل ، میرپور ماتھیلو ، او جی ڈی سی اور خانپور مہر سے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو طلب کیا گیا فائر بریگیڈ کےعملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اس بارے میں فیکٹری کے مالک فقیر ستیوان نے بتایا کہ آگ اچانک لگ گئی جس کے باعث ہزاروں من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی ہے اور کروڑوں روپے کا نفصان ہوا ہے۔