ملتان(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میںماہ رمضان میں ڈراموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ریالٹو تھیٹر کے پروڈیوسرکی درخواست پرراولپنڈی آرٹس کونسل نے اجازت دے دی۔جس پر ملتان کی پروڈیوسر نیناں چوہدری نے آئندہ جمعہ سے ڈرامہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملتان سےسکندر بھٹہ،زاہد منہاس، شاہد کمپیوٹر و دیگرشامل ہیں۔ ڈراموں کی اجازت ملنے پر نیناں چوہدری نے ہدایتکار اقبال بھٹی سے رابطہ کر لیا ۔ جو اس ڈرامے میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دینگے۔ وہ بدھ کے روز ملتان سے راولپنڈی روانہ ہونگے۔ علاوہ ازیں فلم رائٹرزو ڈائریکٹرز کی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے رائٹراحمد وقار گذشتہ روز دبئی روانہ ہوگئے ۔