راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ روز یونین کونسل بسالی کے چیئرمین چوہدری شفقت علی خان نے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے حلقہ میں بھرپور ترقیاتی کام کروانے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوا دو ارب روپے کی لاگت سے چک بیلی خان روڈ کارپٹ ہونے سے اس روڈ پر سفر کرنے والے لاکھوں افراد کے جہاں وقت کی بچت ہو گی وہاں انہیں سفر کی بہترین سہولت بھی میسر آئے گی ، انہوں نے کہا کہ روات میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر پر جس تیزی سے کام جاری ہے کے مکمل ہونے سے علاقہ کے لوگوں کو صحت کی سہولتیں بھی میسر ہونگی ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بسالی سے آئندہ انتخابات میں پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب کروایا جائے گا ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد دیگر علاقوں کی طرح یونین کونسل بسالی کو ایک ماڈل یونین کونسل بنایا جائے گا جہاں کے رہنے والوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولتیں میسر ہونگی اگر کوئی کسر وہاں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رہ گئی ہے تو اس کو آئندہ پورا کر دیا جائے گا،چیئرمین یونین کونسل بسالی چوہدری شفقت علی خان نے اپنے محبوب قائد چوہدری نثار علی خان کی طرف سے موجودہ دور حکومت میں صرف ان کی یونین کونسل میں 75کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروانے پر ان کے عوام سے محبت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ان کے موجودہ دور میں میگا پراجیکٹس میں بسالی تا بھڈانہ گجراں 23کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ، بسالی تا رتیال کھائی اعوان پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ، مجاہد گنگال میں 23کروڑ روپے ، ماڑی جبر روڈ تا موہڑہ شیراں 22کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ، ان میگا پراجیکٹس کے علاوہ یونین کونسل کے دیہات میں گلیوں ، نالیوں کی تعمیر ان کے علاوہ ہے ۔