• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے حنیف عباسی،راحت قدوسی، سردار نسیم

راولپنڈی (جنگ نیوز) حنیف عباسی نے کہا کہ ہم راولپنڈی کی عوام کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے جماعتی بنیادوں پہ الیکشن کی حمایت کی اور راولپنڈی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ قرار دیا۔ وہ یہ بات ممتاز مسلم لیگی رہنما پیرزادہ راحت قدوسی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر راولپنڈی یو سی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل کونسلر، سابقہ ناظم اور نائب ناظم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ راولپنڈی کی تاریخ میں ریکارڈ ترقی ہوئی، کینٹ میں ملک ابرار نے بہترین سڑکوں کا جال بچھا دیا اور میئر راولپنڈی سردار نسیم نے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بہترین پانی اور صفائی کا نظام دیا۔ اس موقع پر ملک ابرابر ایم این اے نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنا دیا ہے اور جیسے ان کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے اس کے باوجود ہم ان کو تاحیات قائد مانتے ہیں۔ عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے اور اس کا احترام ہم خود کروائیں گے۔ سابقہ ایم این اے ملک شکیل اعوان نے راولپنڈی کی عوام کو ایک سیسہ پلائی دیوار کہا جو اپنی حفاظت خود کریگی، ہم راولپنڈی کی قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں ووٹ پہ چھوڑ دیا جائے۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا۔ راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے اپنے مختصر خطاب میں اتنی بڑی تعداد میں یو سی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل کونسلر، سابقہ ناظم اور نائب ناظم کی شرکت کو اس بات کا ثبوت کہا کہ ہم سب ایک ہیں۔ مسلم لیگی رہنماپیرزادہ راحت قدوسی نے تمام معزز مہمانوں کے آنے کا شکریہ ادا کیا اور اتنی بڑی تعداد میں مسلم لیگی قیادت کا آنا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ افطار ڈنر میں مسلم لیگ کی راولپنڈی کی قیادت جن میں سردار نسیم میئر راولپنڈی، ضیاء اللہ شاہ، ملک افتخار، چوہدری ایاز، پاکستان بیت المال کے چیئرمین عابد وحید شیخ، محترمہ سیما جیلانی، محترمہ زیب نساء، لبنیٰ ریحان پیرزادہ، محترمہ نجمہ حمید ، محترمہ سیما جیلانی، سجاد خان، عطاء اللہ ستی، ندیم پراچہ،گوشی، چوہدری طارق، سردار طارق، راجہ مشتاق، چوہدری انعام ظفر، خالق حسین بھٹی، حاجی جمیل اور حاجی وسیم یوسی 31، تحصیل کے ممبران، ممبران راولپنڈی کینٹ بورڈ جاوید مغل، چوہدری افضل اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین