• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری معاہدہ: امریکا کی نئی حکمت عملی کیا ہو گی؟

ایران جوہری معاہدہ ،امریکا نئی حکمت عملی کا اعلان آج کرےگا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیوایران کے ساتھ ختم کئے گئے جوہری معاہدے پرآج نئی امریکی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی امریکی حکمت عملی کا مقصد اپنے یورپی اتحادیوں کو ساتھ ملاکر ایران پر نئی اورمزید سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔

ایران پرمزید پابندیوں کا امریکی مقصد ایران کو جوہری پروگرام اور بلاسٹک میزائل پروگرام پر بات چیت یا نئے معاہدے کیلئے میز پرلا نا ہے،تاہم یہ نیا معاہدہ نئی سیکیورٹی معاہدے کی بنیاد پرہی طے کئے جائیں گے۔

امریکی وزرات خارجہ کے تر جمان کے مطابق ایران کے جوہری اور بلاسٹک میزائل پر وگرام پر امریکی نئی حکمت عملی کے اعلان کے موقع پر مائیک پوم پیو نئے سفارتی روڈ میپ کے اعلان کے ساتھ اس تنازع کی عالمی ترجیحات اور اس کے خد خال کو بھی واضح کریں گے۔

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ اس خواہش کا اظہار کر چکا ہے کہ امریکا کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنے اتحادیوں خاص طور پریورپی اتحادیوں کواپنے ساتھ ملایا جائے مشترکہ اورکثیر الجہتی حکمت عملی کو اختیار کیا جائے ۔

تازہ ترین