• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی عاشق گوپانگ کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

ن لیگی عاشق گوپانگ کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ نے 31 مئی کو پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ نے کہا کہ انہوں نے ختم نبوت کی ترمیم کے حق میں بھی ووٹ نہیں دیا تھا، بیٹے سے کہا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کر لےجبکہ میںکبھی اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنوں گا۔

عاشق گوپانگ نے مزید کہا کہ انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی ہےجبکہ ختم نبوت کی متنازع ترمیم کے باعث ان پر حلقے کے عوام کا بہت دبائو تھااور موجودہ قومی اسمبلی کے ماتھے پر اس متنازع ترمیم کو منظور کرنے کی وجہ سے بد نما داغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ختم نبوت کی متازع ترمیم کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے۔

عاشق گوپانگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ختم نبوت کی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا اور اس بات کی گواہ رکن قومی اسمبلی اسماء ممدوٹ ہیں جنہوں نے ان سے مشاورت کے بعد اس متنازع ترمیم پہ رائے شماری کے دوران ایوان سے واک آوٹ کیا تھا ۔

تازہ ترین