• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خدمت کرنیوالے کوکرپٹ اور غدارکہا جاتا ہے، نواز شریف

 پاکستان کی خدمت کرنیوالے کوکرپٹ اور غدارکہا جاتا ہے، نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں تو عوام کی خدمت کر رہا تھا اور ملک ترقی کر رہا تھا، میرا خواب تھا کہ نوجوانوں کو نوکری ملے لیکن جو پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ اور غدارکہا جاتا ہے۔

چشتیاں میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سےاپنے خطاب کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی، بتاؤ مجھے کیوں نکالا؟ اور آج عدالت میں 70 ویں پیشی بھگت کر آیا ہوں جبکہ مجھے یقین ہے کہ چشتیاں والے ووٹ کو عزت دو میں سب سے آگے ہوں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ تم لاکھ چھوڑ کر چلے جاؤمسلم لیگ ن جس کو بھی کھڑا کرے گی عوام اس کو ہی ووٹ دے گی ، میںنے کہاتھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کروں گااور 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پایاتاہم جن لوگوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے اس سے بدلہ عوام کو لینا ہے اور اسی سال لینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کو ٹھکانے لگا دیا، امن بحال کیا، سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی لائے اور عوام کو سی پیک منصوبہ دیااورتم کتنا ظلم کرو گے عوام اتنا مجھ سے زیادہ پیار کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے عوام سے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ختم ہو تو ن لیگ کو ووٹ دو میرا وعدہ ہے کہ اگر موقع ملا تو دن رات عوام کی خدمت کروں گا، مجھ پر ظلم کرنے والے تھک جائیں گے کیونکہ نواز شریف عوام کا اور عوام نواز شریف کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دینے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب عوام کو عزت دینا ہے،میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو کہا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

تازہ ترین