• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولٹمینز کی مشاورت سے ہاکی ٹیم کیلئے مزید غیرملکی کوچز کی تقرری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ایسے وقت میں جبکہ فیڈریشن کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی شکایتیں کررہے ہیں ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کی مشاورت سے مزید غیر ملکی کوچز کا تقرر کر لیا ہے۔ ڈچ شارٹ کارنر اسپیشلسٹ بریم لومنز پاکستانیوں کو پینالٹی کارنر سکھائیں گے جبکہ ڈینس فینڈر گول کیپرز کو ٹریننگ دیں گے اور دونوں ٹیم کو ہالینڈ میں جوائن کریں گے تاہم یہ معمہ ابھی تک حل طلب ہے کہ ان کوچز کو تنخواہیں کس طرح ادا کی جائیں گی۔
تازہ ترین