ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصا ف کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلامی فلاحی ریاست کو مقصد حیات قرار دینا قابل ستائش ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ریاست مدینہ کی طرح عوام کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم جانتی ہے کہ فوج نظریہ پاکستان کی محافظ ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ ن لیگ کے لوگوں کیلئے مچھلی کے کانٹے کی طرح گلے میں اٹک کر رہ گیا ہے ۔شاہد محمود خان نے کہا کہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف ن لیگ کو شکست دینے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعلان حقیقت میں بدل جائے گا ۔صوبہ بننے سے عوام کی مشکلات میں کمی اور علاقے میں حقیقی ترقی ہو گی۔