• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس نے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو کارڈینل مقرر کردیا

ویٹی کن (نیوز ڈیسک) پاپائے اعظم فرانسس نے آرچ بشپ جوز کوٹس کوکارڈینل مقرر کردیا۔ ویٹی کن میں اتوار کے روز دُعا کے بعد پاپائے اعظم نے ویٹی کن سکوائر میں جمع ایمانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ29جون کو14 نئے کارڈینلز کا تقرر کریں گے جن میں پاکستان سے آرچ بشپ جوزف کوٹس بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ عراق، جاپان، پیرو، مڈغاسکر جبکہ ویٹی کن کے مختلف شعبہ جات سے4بشپ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کارڈینل جوزف کارڈیرو کی وفات199?کے بعد یہ دوسرے آرچ بشپ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ نئے منتخب ہونے والے14کارڈینلز میں سے11افراد80برس سے کم عمر کے ہیں اور وقت آنے پر یہ پاپائے اعظم کے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کارڈینلز کی اب کُل تعداد125ہوگئی ہے۔ا ن میں سے59 پاپائے اعظم فرانسس نے47پاپائے اعظم بینڈکٹ نے اور19پاپائے اعظم مقدس جان پال دوم کے مقرر کردہ ہیں۔
تازہ ترین