• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مائنز اینڈ منرل کانفرنس عید کے بعد کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل عمران زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مائنز اونرز انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے پہلی مائنز اینڈ منرل کانفرنس عید کے بعد کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔ مائنز اینڈ منرل بلوچستان میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والا محکمہ ہے ۔کانوں میں حادثات کی روک تھام اور کانکنی کی ترقی کیلئے ایک جامعہ منصوبہ بندی کی گئی ہےجس کے تحت کان مالکان کو پابند کیا جا رہا ہے کہ اپنی مائنز پر مائنز اینڈ منرل انجینئرز تعینات کئے جائیں ۔ مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چارج سنھبالنے کے بعد سے کانکنی کی صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں کوئی بھی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا کانکن کانکنی میں ریڈھ کی ہڈھ کی حیثیت رکھتا ہے اس کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں گزشتہ دنوں دوحاثات میں کئی قیمتی جانوں کا ضائع ہوا جس کا ہمیں انتہائی دکھ ہے اور ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک جامعہ منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحیت مائنز مالکان کو پابند کیا جا رہا ہے کہ سب سے پہلے اپنی اپنی مائنز میں مائنز اینڈ منرل انجینئر ز تعینات کریں اس سے ایک تو اس طرح کے واقعات کی روک تھام بھی ہو گی اور دوسری جانب صوبے کے تقریباً ایک ہزار سے زائد مائنز اینڈ منرل انجینئرز کو روزگار بھی ملے گاانہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بلوچستان میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والا محکمہ ہے اس کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان کے مائنز اونرز انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے پہلی مائنز اینڈ منرل کانفرنس عید کے بعد کوئٹہ میں منعقد کی جائے گئی اس کانفرنس کے اثرات مائنز اور کانکنی کے شعبے پر مثبت ہونگے اور یہ شعبہ ترقی کرئے گا انہوں نے کہا کہ مائنز اونرز کے تمام تحفظات بھی دو ر کئے جائے گئے ہمیں صوبے کو آگے لے کر جانا ہے۔
تازہ ترین