• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ،میئر سکھر

سکھر (بیورو رپورٹ) میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیمی صلاحیتوں سے اپنے شہر، صوبہ اور ملک کی خدمت کر سکیں ،بالخصوص والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی تعلیم اور ان کی اچھے ماحول میں پرورش ہر شخص کی ذمہ داری ہے ،یہ فریضہ پاکستان سویٹ ہوم بہترین طریقے سے انجام دے رہا ہے ، ان بچوں کی کفالت اوران کو اعلیٰ درسگاہوں میں تعلیم دی جارہی ہے جو باعث ستائش ہے ۔ وہ پاکستان سوئیٹ ہوم سکھرکے بچوں کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ عید تہوارکے موقع پر وقت گزارنے سے قلبی سکون ملتاہے ،بچوں میں نظم و ضبط اور خود اعتمادی دیکھ کر خو شی ہوتی ہے ۔اس موقع پرہنشی انیس خان ،عبد الجبار ،ند یم مغل، محمد عاشق شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔ڈ پٹی ڈائریکٹرسوئیٹ ہوم شبیر احمدمیمن نے مہمان خصوصی کو سوئٹ ہوم کا وزٹ کرایا جس پر مہمانوں نے بچوں کے چہروں پر اطمینان اور خوشی دیکھ کر طمانیت اور خوشی کا اظہارکیا ۔
تازہ ترین