• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی کی کارروائی، سیکرٹری بلدیات کیخلاف دستاویزی ثبوت حاصل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ رمضان اعوان کے خلاف دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔ نیب ترجمان کےمطابق نیب کو حاصل معلومات کے مطابق سیکرٹری بلدیات رمضان اعوان اپنے معاملات 100 سے زائد ایسے افسران سے ملکر چلا رہے تھے جنھیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( SBCA ) میں غیرقانونی بھرتی کیا گیا تھا، ان افسران و اہلکاروں کو سابقہ ڈی جیSBCA منظور قادر کاکا نے تمام قوائدوضوابط سے انحراف کرتے ہوئے بھرتی کیا تھا، جن میں جعلی ڈگری والے بھی شامل ہیں۔ نیب کو حاصل ٹھوس شواہد کے مطابق ممتاز حیدر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 27 اکتوبر 2015 کو بھرتی کیے گئے مذکورہ عناصر کو غیر قانونی قرار دیا تھا بعدازاں اس وقت کےسیکریٹری محکمہ بلدیات سندہ عمران سومرو نے بھی انکوائری مکمل کر تے ہوئے ان بھرتیوں کومیرٹ اورقوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے غیرقانونی قرار دیا تھا ،موجودہ سیکٹری بلدیات کو ان افسران سے نجا ت حاصل کرنے کی تجاویز دی گئیں ، لیکن رمضان اعوان نہ صرف ان سفارشات کو دباکر بیٹھ گئے بلکہ مبینہ طورپر غیر قانونی بھرتی کیے گئے افسران کو اہم پوسٹون پر تعنیات کر دیا ، نیب نے انھیں معاملات میں سیکریٹری بلدیات کو شامل تفتیش کیا ہے ۔
تازہ ترین