• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر،مریضوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے تعمیر شدہ 65بیڈ کے نیو نٹالوجی یونٹ، یونیورسٹی کے سیکرٹریٹ کی جگہ اور رفیدہ ہال میں وئیر ہائوس کی تعمیر کے لئے جگہ کا جائزہ لیا ، اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ وئیر ہائوس کی تعمیر سے چلڈرن ہسپتال، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت ملتان کے تمام ٹیچنگ ہسپتال استفادہ کرسکیں گے، انہوں نے ایکسین ہائی وے کو احکامات جاری کئے کہ جلد از جلد نشتر ہسپتال کی سڑکوں کی مرمت کو مکمل کیا جائے، کمشنر نے مریضوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو ادویات کی سیمپلنگ مکمل کر کے جلد از جلد رپورٹ جاری کرنے کے بھی احکامات دئیے تاکہ ادویات کی قلت پر بھی فوری قابو پایاجاسکے،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی پروفیسر اعجاز مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وئیر ہائوس کا پی سی ون محکمہ صحت کو بھجوادیا گیا ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، ایمرجنسی کی ہر منزل پر بڑے ائیرکنڈیشنرز لگائے گئے ہیں، نئے بیڈ شیٹ اور کمبل خریدے گئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی تمام منزلوں کو فعال کردیا گیا ہے،اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمنٰ اور ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رضوان قدیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین