• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجزکے ایگزیکٹیو ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

ملتان(پ ر) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ملتان کیمپس میں ایگزیکٹو کلب ممبران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی مہمان خصوصی یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئیر(ر) سید ندیم الاحسن ترمذی تھے تقریب کے دوران ایگزیکٹو کلب کی پیٹرن مس صباح یونس، پریذیڈنٹ محمد عمران اور دیگر کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ بعد ازاں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات محمد طلحہ، انعم ندیم، ثوبیہ صنم، عندلیب شیخ، سائرہ حنیف اور دیگر میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ سکیم کے انچارج پروفیسر محسن علی خان بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آج کے دور کی اہم ضرورت بن چکی ہے حکومت کی اس سکیم سے طلبہ وطالبات بھر پور استفادہ کر رہے ہیں۔
تازہ ترین