• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو واپس پوسٹوں پر بحال کرنیکا حکم

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نےسیکرٹری راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی غیر مشروط معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بورڈ سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو واپس ان کی پوسٹوں پر بحال کرکے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں۔اسد ہاشمی غیرہ درخواست گزاروں نےتنویراقبال خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے کنٹریکٹ کی معیاد مکمل ہونے پر ان کو ریگولر کرنےکی بجائے مزید کام سے فارغ کردیا گیا۔حالانکہ سیکرٹری بورڈ عدالت میں یقین دہانی کراکر گئے تھے۔جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔منگل کو سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محمد تنویر ظفر پیش ہوئے توعدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ آپ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی جائے معاملہ چیئرمین کو ریفر کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔کیوں نہ آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے جس پر سیکرٹری نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تو عدالت عالیہ نے 23مئی تک عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکےرپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔ادھر جسٹس عبادالرحمن لودھی نےمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 78ملازمین کی طرف سے مستقل کرنے کیلئے تنویر اقبال خان ایڈڈوکیٹ کے ذریعے دائر رٹ نمٹا دی ۔منگل کو ایڈیشنل سیکرٹری میاں مشتاق نے پیش ہوکر ملازمین کوریگولرائز کرنے کے احکامات عدالت میں پیش کردئیے۔ دریں اثناءلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس عبادالرحمن لودھی نے عدالتی حکم کے باوجود طلاق کا نوٹس جاری کرنے پر چیئر مین مصالحتی کمیٹی کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔سیدہ خاتون نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر سعودی عرب میں ہے۔اس کا بھائی جعلی طلاق نامہ تیار کرکے طلاق کی کوشش کررہاہے۔جس پر عدالت عالیہ نے چیئرمین مصالحتی کمیٹی کو حتمی نوٹس سے روک دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود حتمی نوٹس جاری کردیا گیاجس پر منگل کو چیئرمین راشد اور نعیم احمد عدالت میں پیش ہوئے تو انھیں شکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
تازہ ترین