• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا موسم آج بھی گرم، پارہ 44 تک پہنچے گا

کراچی کا موسم آج بھی گرم، پارہ 44 تک پہنچے گا

روزے داروں کا امتحان ابھی ختم نہیں ہوا، کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔


شہر قائد کے موسم میں آج بھی صبح سے ہی گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے، پارہ 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جمعے سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز شہر قائد کے گھروں کی پائپ لائنوں میں انتہائی گرم اور کھولتا ہوا پانی آتا رہا جس کی شدت رات گئے تک رہی۔

گزشتہ روز ملک کا گرم ترین شہر چھور ہی رہا جہاں درجہ حرارت 47ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ادھر وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے موسم معمولی سرد ہے جبکہ اندرون صوبہ موسم گرم اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں 6،گوادرمیں 24،خضدار، دالبندین، ژوب اور بارکھان میں19، پنجگور میں20، تربتمیں21 ،لسبیلہ میں 22 جبکہ سبی میں 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹو ں کے دوران صو بے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کی پیشگو ئی کی ہے ۔

تازہ ترین