مولّف: محبّت حسین اعوان
صفحات 304: ، قیمت300: روپے
ناشر: ادارۂ تحقیق الاعوان پاکستان، یونی شاپنگ سینٹر، عبداللہ ہارون روڈ، کراچی
کتاب کے مولّف اس سے قبل اعوان برادری پر متعدد کتب تالیف کرچکے ہیں، موجودہ تالیف کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان میں آباد اعوان، حضرت علیؓ کے صاحب زادے محمّد حنفیہ کی اولاد ہیں۔ یہ ایک طرح سے اُن تصانیف کی رَد میں لکھی گئی ہے، جن میں اعوانوں کا سلسلۂ نسب کہیں اور سے جوڑا گیا ہے۔مولّف نے تاریخی حوالوں اور بعض قدیم کتب کی مدد سے اپنے موقف کے حق میں دلائل پیش کیے ہیں۔کتاب کی طباعت و اشاعت اچھے طریقے پر ہوئی ہے۔