• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رُوح الامین کی معیّت میں کاروانِ نبوت ﷺ (جلددوم)

رُوح الامین کی معیّت میں کاروانِ نبوت ﷺ (جلددوم)

مصنّف: پروفیسر ڈاکٹر تسنیم احمد

صفحات: 256، قیمت: 250روپے

ناشر:مکتبہ دعوۃ الحق، بلاک نمبر5، شاہ فیصل کالونی، کراچی

کتاب کی پہلی جلد بعثت سے نبوتؐ کے تیسرے سال کے واقعات پر مشتمل تھی۔ دوسری جلد نبوتؐ کے چوتھے اور پانچویں  سال کے نصف اوّل کے واقعات پر مشتمل ہے۔ مصنّف نے مستند کتبِ سیر کے حوالے سے حضورؐ کے حالاتِ طیّبہ بڑے دِل نشین انداز میں بیان کیے ہیں۔ ماخذات کتاب کے آخر میں درج ہیں۔ مصنّف کے بہ قول، متصادم روایات سے گریز کرتے ہوئے دین سے ہم آہنگ روایات بیان کی گئی ہیں۔ نفسِ مضمون مختلف عنوانات کے تحت بیان کرنے سے کتاب میں بڑی جامعیت پیدا ہوگئی ہے۔ مجموعی طورپر سیرتِ طیّبہؐ پر یہ اہم کتابوں میں شمار کی جاسکتی ہے۔ اچھے کاغذ پر شایع شدہ اس کتاب کی قیمت نہایت مناسب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین