• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے بجلی کی بندش

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو رمضان کا احترام کرنے سے بری الذمہ، حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں ایک ہفتے سے بجلی کی بندش، شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن رمضان کا احترام کرنے سے مکمل طور پر بری الذمہ ہے اور شیڈول کے بجائے گھنٹوں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کئے رکھا جبکہ متعدد علاقوں میں ایک ہفتے اور 10روز سے بجلی کی طویل بند ش کا بھی سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ پریٹ آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پریٹ آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے رہے دوسری جانب وپڈا کالونی روڈ پر بھی بجلی کی ستائی ہوئی عوام نے ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف دھرنا دیا۔گزشتہ روز حالی روڈ پر علاقہ مکینوں نے بھی حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں مشتعل افراد نے دھرنا دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ 10روز سے بجلی کی بلاجواز بندش کی گئی ہے جس کی وجہ سے اذیت سے دوچار ہیں۔سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی نہیں ہوتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا بجلی کی بندش و لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے پریشانی سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین