• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریٹس اور ریگولیشن میں ترامیم منظور

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےآئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کے ریٹس سمیت پی ایچ اے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریگو لیشن میں ترامیم اور میٹرو بس روٹ پلرز کی بیوٹیفیکیشن کی منظوری دیدی، بدھ کے روز چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پی ایچ اےکی بورڈ میٹنگ آر ڈی اے کے کمیٹی روم میں ہوئی ، اجلاس میں میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد وغیرہ کے علاوہ ڈی جی پی ایچ اے کیپٹن (ر) انوار الحق ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس بلال رئوف ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس چوہدری مسعود ارشد اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ڈی جی پی ایچ اے نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ایجنڈےکے حوالے اور پی ایچ اے کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ راولپنڈی کے پارکوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور نئے پارک بھی بنائے گئے ہیں جن میں شہباز شریف پارک سر فہرست ہے ، شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کیپٹن(ر) انوار الحق نے میٹنگ کے حوالے سے جنگ کو بتایا کہ پی ایچ اے کے قواعد و ضوابط کے تحت مختلف عمارتوں پر لگے بورڈز کے سکائی چارجز پی ایچ اےلیا کرتا تھااور ہم نے یہ حقوق آکشن کر دیئے ہیں جس سے ادارے کو ریونیو زیادہ ملے گا ، ان ریگولیشنزکو تبدیل یا ان میں ترمیم کی ضرورت تھی جسکی منظوری بورڈ دیتا ہے لہٰذا ان کی منظوری حاصل کی گئی ہے ۔ میٹرو پلرز پر فی پلر تزئین و آرائش پر ساڑھے تین لاکھ روپے خرچ آتا ہے ۔ ہم اس کو پرائیویٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں جو ان کی تزئین آرائش کرے گا۔ ان پلرز پر قائد اعظم ، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کی تصاویر کے ساتھ ساتھ پلر پر 35فیصد ایڈورٹائز منٹ کیلئے حصہ ہو گا ، دس سال کیلئے یہ کام دیا جائے گا ۔ ادارے کو متعلقہ پارٹی انکم بھی دینے کی پابند ہو گی ، وہی پارٹی میٹرو ٹریک کے نیچے لگے پودوں کی دیکھ بھال کی بھی پابند ہو گی ، پی ایچ اے اپنے پاس ریونیو دینے والی کوئی چیز بھی نہیں رکھے گا تاکہ شفاف طریقے سے ریونیو کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے، اس کی بھی بورڈ میٹنگ میں منظوری حاصل کی گئی۔
تازہ ترین