• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضا ن با زا روں میں صفائی کے حوالے سے غفلت پر کارروائی ہو گی،سردار نسیم

راولپنڈی ( اپنےرپورٹر سے) میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان نے راولپنڈی شہر میں قا ئم مختلف رمضا ن سستے با زا روں کا دو رہ کرکے صفا ئی ستھر ائی کی صو رتحا ل،اشیا ء کی قیمتوں اور معیار کا جا ئز ہ لیا ۔اس موقع پرانہو ں نے کہا کہ بازار کے ارد گرد اور را ستو ں میں رو زانہ کی بنیا د پر چو نا پھینکنےکا اہتما م کیا جا ئے، کو ڑا دا نوں سے دن میں دو سے تین با رکو ڑا کر کٹ اٹھا یا جا ئے،چھڑکائو کیا جائے،کہیں بھی کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیں،میں روزانہ کی بنیاد پر ان بازاروں کے دورے کر رہا ہوں،کہیں بھی صفائی کے حوالےسے کوئی کوتاہی یا غفلت نظر آئی تو سخت ایکشن لیں گے ۔
تازہ ترین