• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ غیر متنازع شخصیات ہونی چاہئیں ،شجاعت،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہٰی سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی حالیہ سیاسی و انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن غیر جانبدار نہیں تھے اس لیے سیاسی جماعتوں نے انہیں آر اوز الیکشن کا نام دیا تھا۔ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے قبل اعتماد میں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ بھی غیر متنازعہ شخصیات ہونی چاہئیں جن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو اگر ایسا نہ کیا گیا تو 2018ء کے الیکشن پر بھی سوالات اٹھیں گے۔
تازہ ترین