لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں گزشتہ روز کمشنر لاہور عبداللہ سنبل اور جی ایم ریونیو آغا مون نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں افسر ڈیڑھ گھنٹہ نیب آفس میں رہے۔ کمشنر عبداللہ سنبل کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےسابق ممبر کی حیثیت سےپارکنگ کمپنی کیس میں معاونت کیلئے بلایا گیا تھا۔کمشنر لاہور سے لاہور پارکنگ کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکوں کے حوالہ سے تفصیلات حاصل کی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر دونوں افسران کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے ۔