• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،گرمی کی لہرکا قہر برقرار،درجہ حرارت43.2ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں گرمی کی لہر کا قہر گزشتہ بدھ کو بھی برقرار رہا، خشک اور گرم ہواؤں کے راج نے شہریوں کو گھروں اور دفاتر میں محصور کیے رکھاسڑکیں سنسان رہیں۔ بدھ کے روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کا گرم ترین شہر چھور رہا، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسم قدر بہتر رہے گا تاہم پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
تازہ ترین