• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ایس ایچ او اور سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر پر فائرنگ،حملہ آور گرفتار

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)شالکوٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ایس ایچ او شالکوٹ کی گاڑی پر جبکہ نواں کلی میں نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر پر فائرنگ کی تاہم دونوں واقعات میں کوئی نقصان نہیں ہوا فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک حملہ آورکو گرفتارکر لیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔ایس ایچ او کو شالکوٹ ،سب انسپکٹر کو نواں کلی میں نشانہ بنایا گیا، دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس کے مطابق ایس ایچ او شالکوٹ جلال ترین دیگر عملے کے ہمراہ بدھ کی شام گاڑی میں گشت کر رہے تھے لنک روڈ پر انہوں نےایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوارگاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک حملہ آور محمد سلیمان کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی اور میگزین قبضے میں لے لی ۔
تازہ ترین