• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاک بحریہ کے تحت پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانووکیشن کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ کانووکیشن میں پاک بحریہ کے 44جبکہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے چار چار آفیسرز نے ماسٹراِن وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیںجبکہ ان گریجویٹنگ آفیسرز میں 16دوست ممالک کے 28 غیرملکی آفیسرز بھی شامل تھے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی میری ٹائم صورت حال اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی ہیئت بدل دی ہے۔

نیول چیف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ا یک ا من پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے اپنے مسائل حل کرنا چاہئیں۔

تازہ ترین