ملتان (سٹاف رپورٹر) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں رحیم یار خان کے قریب آگ لگ گئی،سکھر ریلوے ڈویژن نے انجن کو بوگیوں سے الگ کر کے آگ بجھائی، تاہم متبادل انجن فراہم کر کے ٹرین روانہ کو روانہ کیا گیا مگر وہ انجن فیروزہ آ کر فیل ہو گیا، ریلوے انتظامیہ نے متبادل انجن فراہم کیا اس دوران ٹرین مجموعی طور پر 5 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے کراچی سے آنے والی زکریا ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے اور خیبر میل 3 گھنٹے لیٹ ملتان پہنچیں۔