راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ رتہ امرال پولیس نے سلاٹرہاؤس کے عملے کے ہمراہ 37من مضرصحت گوشت قبضے میں لے کر15ملزموں کوگرفتارکرلیا۔تھانہ رتہ امرال کوڈاکٹر عاصم رشید جی ایم سلاٹر ہاؤ س سہالہ نے بتایاکہ دوران چیکنگ ایک گاڑی نمبر ایل ڈبلیو جے-2953 کو چیک کیا جس میں مضر صحت گوشت تھا جو تھانہ میں لایا گیا، موقع سے غلام مصطفی ، غازی عباس ، محمد الیاس ، عمر دراز ، امین جان ، محمد وسیم ، محمد شہباز ، یار محمد ، اسد خان ، عامر شہزاد ، امجد رؤف ، مدثر عباس ، عدیل احمد ، اظہر منہاس ، محمد اکرم کو قابو کرلیا ۔ایس ایچ اورتہ امرال چودھری ریاض کے مطابق گاڑی سےجھنگ سے لایاگیا 37من مضرصحت گوشت برآمدہوا۔یہ گوشت بنی ،بھابڑابازاراورمختلف علاقوں میں سپلائی کیاجاناتھا۔