• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آئندہ ہفتے کوئٹہ کے جدید توسیع شدہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا افتتاح کرینگے، اعجاز منیر

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے توسیعی پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دو سال کے مختصر عرصے میں مکمل کیا ہے۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ جو پہلے ریلوے اسٹیشن کی مانند تھا اب امریکہ‘ یورپ کے کئی ہوائی اڈوں جیسا بنا دیا گیا ہے۔ اور تو اور یہاں پر اسٹیٹ آف دی آرٹ دو پسنجر بورڈنگ برج پسنجر بیگیج ہینڈلنگ سسٹم ‘ جدید امیگریشن نظام اندرون ملک و بیرون ملک آمدو روانگی کے پہلے سے بڑے جدید سہولتوں سے مزین ٹرمینل بنائے گئے ہیں۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ چیکنگ کائونٹر انٹرنیشنل ڈومیسٹک بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک بننے کے نتیجے میں پاکستان کے پانچ ہوائی اڈوں پر ملکی و غیرملکی فضائی مسافروں کی تعداد کئی گنا بڑھنے کے اندازے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو اپنے دور حکومت میں پروازوں کیلئے کھولنے‘ کراچی لاہور کوئٹہ ملتان فیصل آباد پشاور کے ہوائی اڈوں کو ترقی یافتہ ملکوں کے ہوائی اڈوں کی طرح سہولیات سے مزین کرنے کا جو کام دو ہزار پندرہ میں شروع کرایا تھا وہ برق رفتاری سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل کر لیا ہے۔
تازہ ترین