• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کوہم نے نہیں نوازشریف نے معاہدہ کے تحت باہربھیجا ،رحمٰن ملک

اسلام آباد (وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمٰن ملک نے کہاہے مشرف کوہم نے نہیں نوازشریف نے معاہدہ کے تحت باہربھیجا ،نوازشریف الزامات کی سیاست کررہے ہیں،وقت آنے پر بہت سے حقائق سے پردہ اٹھاونگا،سبیکا کی شہادت پر بہت دکھ ہوا، واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، واقعہ سے ثابت ہوچکا ہے دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتاامریکہ پاکستانی طالبہ کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی، پاکستان اور امریکہ کو دہشتگردی خاتمہ کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا ہم نے مشرف کو باہر نہیں بھیجا ، نواز شریف کو دوبارہ پاکستان لانے میں محترمہ نے اہم کردار ادا کیا تھا، بی بی شہید نے نوازشریف کو الیکشن لڑنے پر قائل کیا تھا محترمہ نے کہا تھا نوازشریف کو اجازت ملے گی تو وطن واپس جاؤ نگی، نواز شریف کے زرداری پر الزام میں کوئی حقیقت نہیں،زرداری کا مشرف کو باہر جانے سے کوئی تعلق نہیں،سعودی عرب کی انڈر سٹینڈنگ سے نوازشریف نے مشرف کو باہر بھیجا، سعودی عرب کی گواہی میں مشرف نواز معاہدے کو جانتا ہوں، نوازشریف وطن واپس آنے سے پہلے مشرف کیساتھ معاملات طے کرچکا تھا،مشرف کو انڈیمنٹی کا فیصلہ و معاہدہ نوازشریف وطن واپس آنے سے پہلے کر چکا تھاوہ سعودی عرب کو باور کرا چکا تھا وہ مشرف کو ہاتھ لگائیگا نہ کوئی کیس کھلے گا۔
تازہ ترین