• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین میں قانونی تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے،چیف جسٹس

ابیجنگ(جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چین کے سپریم پیپلز کورٹ کے صدر زو کیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور صدور کے 13 ویں اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام پاک چین تعلق میں ہمیشہ سے بہتری کے خواہاں ہیں،پاکستان اور چین میں قانونی تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ برس دونوں ممالک کے مابین جوڈیشل انسٹیٹیوشن پرعملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط پر چینی ہم منصب کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قانونی تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے اور آربیٹریشن، جوڈیشل ٹریننگ، آٹومیشن آف جوڈیشل سسٹم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ون بیلٹ ون روڈ (بی آرآئی) کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا اور پاکستانی عدلیہ سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر شفاف طریقے سے عملدرآّمد کے لیے تجارتی تنازعات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین