اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان جمعرات کو قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ اس دوران شیخ رشید بھی دور سے آکر چوہدری نثار علی خان کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔