آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ یہاں خلیجی ممالک میں بعض مساجد میں اما م صاحبان سورۃ الفاتحہ کے بعد قریب پڑی ہوئی میز وغیرہ سے قرآن شریف ہاتھ میں کھول کر ، اس میں سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہیں ،اس دوران دونوں ہاتھ جو عام نماز کے دوران سینے اور ناف کے نیچے بندھے ہوتے ہیں، وہ قرآن شریف پکڑنے میں استعمال ہورہے ہوتے ہیں ،اختتامِ تلاوت پر امام صاحب قرآن مجید بند کرکے رکھ دیتے ہیں اور رکوع میں چلے جاتے ہیں ۔کیا اس طرح تراویح ہوجاتی ہے؟
جواب:۔نما زمیں قرآن کریم سے دیکھ کرتلاوت کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔( البنایۃ شرح الھدایۃ للعینی-کتاب الصلوٰۃ -باب مایفسد الصلوٰۃ-۲؍۴۸۲-ط: حقانیۃ ملتان ۱۴۰۸ھ )