بلوچستان کی پُرفضا وادی زیارت کی قائد اعظم ریزیڈنسی میں ایف سی نے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، افطار عشائیے کا اہتمام آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی جانب سے کیاگیا تھا۔
وادی زیارت کی قائداعظم ریزیڈنسی میں ایف سی دسترخوان میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ندیم سہیل، کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل عامر مختارڈی سی اسدخان کاکڑ، انتظامی افسران، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماء،سیاح و مستحقین نے ایک ہی دسترخوان پر افطار کیا۔
اندرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں نے صنوبر کے تاریخی جنگل کے درمیان واقع بابائے قوم محمد علی جناح کی تاریخی رہائش گاہ میں افطار ڈنر کے ساتھ ساتھ خوبصورت موسم وماحول کو بےحد پسند کیا۔
سیکٹر کمانڈر نارتھ کا کہنا تھا کہ افطار دسترخوان قائداعظم ریزیڈنسی پر لگانے کا مقصد نہ صرف مقامی قبائل کو ایک پرامن ماحول کا احساس دلانا ہے بلکہ دور دراز سے آنے والے شہریوں کو روزہ افطار کروانا بھی ہے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی روزانہ غرباء مساکین و مسافروں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز پاک افغان بارڈر باب دوستی پر پاک افغان قبائلی عوام کیلئے بھی ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔