چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہےکہ وہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 2،2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران چوہدری نثار سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے موقف کو پذیزائی مل رہی ہے تو اس پرانہوںنے کہاکہ 95 فیصد ایم این اے ان کے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو ۔
سابق وزیر داخلہ نے امکان ظاہر کیا کہ تصدق حسین جیلانی نگراں وزیراعظم ہو سکتے ہیںجبکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے یا نہ بننے کے حوالے سے کیا جانے والا سوال انہوں نے ٹال دیااور کہا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے، ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں، ہر سیاسی جماعت کے اپنے اپنے الیکٹ ا یبل ہوتے ہیں۔